ایک روز قبل 300 روپے اضافے کے بعد آج ملک میں اتنے ہی روپے فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 16 ہزار 100 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام ایک لاکھ 85 ہزار 270 کے لگ بھگ ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں فی اونس سونے کا بھاؤ 3 ڈالر کم ہو کر 2027 ڈالر ہے۔