مغربی افریقی ملک لائبیریا کی سابق چیف جسٹس اور وزیر انصاف کو قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
لائبیریا کی سابق چیف جسٹس اور وزیر انصاف گلوریا مایا پر اپنی 29 سالہ بھتیجی کے بہیمانہ قتل کا الزام تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ لائبیریا کی سب سے مشہور جج اور سیاستدان کے عروج سے زوال کی نشانی ہے۔گلوریا مایا نے اپنی پہچان ملک میں خواتین کے حقوق کی چیمپئن کے طور پر بنائی تھی۔
جیل میں قید 70 سالہ گلوریا مایا فیصلےکے خلاف اپیل کرنےکا ارادہ رکھتی ہیں اور انہیں امید ہےکہ انہیں ریلیف مل جائےگا۔
گلوریا مایا نے فرد جرم سے انکار کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ان کی بھتیجی کو نامعلوم قاتل نے گھر میں گھس کر قتل کیا۔
جون میں گلوریا مایا کی گرفتاری نے لائبیرین عوام کو دھچکا پہنچایا اور ان کے ٹرائل کی خبریں مقامی میڈیا میں خوب گرم رہیں۔
گلوریا مایا نے لائبیریا کی وزیر انصاف کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں اور پھر سینیئر جج منتخب ہوئیں جس کے بعد سپریم کورٹ کی چیف جسٹس بھی بنیں اور 2003 میں ریٹائرڈ ہوگئیں۔