جنوبی کوریا نے ملک میں کتےکےگوشت کی خریدو فروخت پر پابندی عائدکردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کے روز جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نےکتےکےگوشت کی خریدوفروخت اور گوشت کے حصول کے لیےکتوں کی فارمنگ پر پابندی کا بل منظور کرلیا۔
بل سے جنوبی کوریا میں صدیوں سے جاری کتوں کےگوشت کا بطور خوراک استعمال کا خاتمہ ہوجائےگا۔
کتوں کی فارمنگ کرنے والے بعض افراد کا کہنا ہےکہ وہ اس قانون کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں اب بہت کم افراد ایسے رہ گئے ہیں جوکتوں کا گوشت کھاتے ہیں، حالیہ عرصے میں نوجوان نسل نے سگ خوری کی مخالفت کی ہے اور اس پر پابندی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔