بلے کے انتخابی نشان کیلئے ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔
ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کیلئے بلے کا انتخابی نشان مانگ لیا۔
اس حوالے سے ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات میں ہمارے امیدوار حصہ لینا چاہتے ہیں، ہماری جماعت کو عام انتخابات کے لیے انتخابی نشان بلا الاٹ کیا جائے۔
ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان کا ترجیحی فہرست میں دوسرا انتخابی نشان لیپ ٹاپ ہے۔