
ملکی زرمبادلہ ذخائر 5 جنوری کو ختم ہوئے ہفتے میں 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق اس اضافے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر 5 جنوری تک 13 ارب 25 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 6 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کم ہو کر 8 ارب 15 کروڑ ڈالر ہیں۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 10 کروڑ 24 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 10 کروڑ ڈالر ہیں۔