پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر 63 ہزار 919 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 677 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں 63 کروڑ شیئرز کا کاروبار 17 ارب 90 کروڑ روپے میں طے ہوا۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 336 ارب روپے ہے