شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد عبداللّٰہ خادری اور خالد عرف جانان ہلاک ہوگئے۔
ہلاک دہشت گرد بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی میں ملوث تھے، علاقے میں کسی دوسرے دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔