ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 جوان شہید ہوگئے جبکہ موثر جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں آپریشن کیا، جس کے دوران دہشت گردوں نے فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے آئی ای ڈی دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں 5 جوان شہید ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی موثر جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شہدا میں سپاہی ٹیپو رزاق، سپاہی سنی شوکت، سپاہی شفیع اللّٰہ، لانس نائیک طارق علی اور سپاہی محمد طارق خان شامل ہیں۔