پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک مرتبہ پھر اپنی والدہ کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئے۔
نوڈیرو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر میں شہید بے نظیر بھٹو کو سندھ کے اسپتالوں، دل کے علاج اور ڈائلیسس کے بارے میں بتاتا تو وہ کہتیں کہ باقی شہروں کو بھول گئے۔
اس دوران بلاول بھٹو نے کئی مرتبہ آبدیدہ ہونے کی وجہ سے اپنے ہاتھ اور رومال سے آنکھوں میں آنے والے آنسو پونچھے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم تو جواب گڑھی خدا بخش کو دیتے ہیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جو سر اٹھا رہی ہے میں اس سر کو کاٹ دوں گا، ہمیں گڑھی خدا بخش کو جواب دینا ہے، پیپلز پارٹی اور جیالوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے، دہشت گرد تنظیموں نے بے نظیر بھٹو کو شہید کرایا، دہشت گرد تنظیموں نے اے پی ایس پر حملہ کیا، دہشت گرد ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں۔