لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم وقاص علی کی ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
ملزم کو بانی پی ٹی آئی پر وزیر آباد میں حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 3 نومبر 2022 کو لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔
واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور سابق پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھی.
فائرنگ کرنے والے شخص نوید کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے سابق وزیرِ اعظم پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔
پولیس کا بتانا تھا کہ گرفتار ملزم نوید کی نشاندہی پر مزید 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان وقاص اور ساجد بٹ نے ملزم نوید کو پستول فراہم کیا تھا۔
ملزمان وقاص اور ساجد بٹ کو وزیر آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان نے 20 ہزار روپے کے عوض نوید کو پستول اور گولیاں بیچیں۔