راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کر دی۔
وکیلِ صفائی نے کہا کہ پولیس نے شیخ رشید کے مختلف جلسوں کے بیانات چلائے، پولیس کی طرف سے چلائے گئے بیانات دھرنے اور گجرانوالہ جلسے کے تھے، پولیس کی طرف سے چلایا گیا شیخ رشید کا کوئی بیان 9 مئی کا نہیں۔
عدالتی فیصلے کے بعد بستر، سگار، لباس و دیگر سامان شیخ رشید کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید کی نیو ٹاؤن تھانے کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے کے بعد انہیں راولپنڈی میں عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔