چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے عام انتخابات کے پُرامن انعقاد کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے الیکشن کے پُرامن انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔
اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کے کچھ حصوں میں تھریٹ الرٹس ہیں، جن کے باوجود پُرامن انتخابات کےلیے کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
الیکشن کمیشن اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ پولنگ اسٹیشنز کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے انتظامات مکمل ہیں۔
بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ تمام متعلقہ اداروں کو فنڈز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔