اوکاڑہ میں مریم نواز کے جلسے کے بعد ن لیگ کا جھنڈا پھاڑنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
دو روز قبل مریم نواز نے اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کیا تھا، مریم نواز کے جلسے کے بعد اسٹیج پر پارٹی پرچم پھاڑنے اور مخالفانہ نعرے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لیگی کارکن عابد کی مدعیت میں 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایک روز قبل جلسہ گاہ کے قریب لیگی جھنڈے اور بینرز بھی جلائے تھے۔