بلوچستان کے علاقے وندر میں کسٹم چیک پوسٹ کے قریب گاڑی پر مبینہ فائرنگ کی گئی۔ حب پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
کوسٹ گارڈز کے ذرائع کے مطابق ایرانی ڈیزل کی اطلاع پر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی تھی۔
کوسٹ گارڈز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈرائیور کے نہ رُکنے پر گاڑی کے ٹائر کو نشانہ بنایا گیا۔
واقعہ کے بعد ڈرائیور کی میت کے ساتھ اسکے ورثا نے احتجاج کیا، جس سے آر سی ڈی شاہراہ بلاک ہوگئی۔