190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلاء کی تبدیلی کی وجہ سامنے آگئی۔
لطیف کھوسہ کی جانب سے عدالت میں علی ظفر کو نیا وکیل مقرر کرنے کی درخواست دی گئی، درخواست میں بتایا کہ انتخابی مہم کی وجہ سے کیس میں وکالت نہیں کر سکیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کی درخواست میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی نشست پر امیدوار ہوں کیس میں پیش نہیں ہو سکتا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے لطیف کھوسہ کو مقدمے کی پیروی کے بجائے انتخابی مہم کی اجازت دی۔
یاد رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کے کیس میں اپنے وکیل تبدیل کرلیے ہیں۔
وکیلوں کی تبدیلی کے باعث بانی پی ٹی آئی پر آج فرد جرم نہ لگ سکی، بانی پی ٹی آئی نے لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کو کیس سے الگ کر دیا۔