برطانیہ میں سکھوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کی وارننگ پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برطانیہ کے سیکیورٹی منسٹر سے ہنگامی اجلاس بُلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سکھ برادری کو لاحق خطرات کا معاملہ برطانوی پارلیمنٹ میں بھی زیربحث آیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے برطانوی سیکیورٹی کے وزیر ٹام ٹگینڈ ہاٹ کو لکھے گئے خط میں برطانوی سکھ برادری کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس معاملے پر اجلاس بلانے کا کہا ہے۔
اس سے پہلے کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا بتایا تھا، ہردیپ سنگ کو کینیڈا میں جون 2023 میں قتل کیا گیا تھا۔
پچھلے سال ہی امریکا میں بھی بھارتی حکومت نے نیویارک میں سکھ رہنما کو قتل کرنے کی ناکام سازش کی تھی۔
برطانیہ میں بھی پچھلے برس سکھ کارکن اوتار سنگھ کی برمنگھم میں اچانک موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔