ایران نے شام میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا حملہ خطے میں عدم استحکام کی کوشش ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی منظم دہشتگردی کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی ممالک اور تنظیموں کو اسرائیلی حملے کی مذمت کرنی چاہیے۔
انکا کہنا تھا کہ دمشق میں اسرائیلی حملے میں ایرانی فوج کے 4 عہدیدار شہید ہوئے ہیں۔