خیبر پختون خوا کے صوبائی حلقے پی کے 82 سے عوامی نیشنل پارٹی کے اور آزاد امیدوار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق پشاور میں مقدمہ تھانہ گلبہار کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز ڈاکٹر نوید اور ملک طارق اعوان نے انتخابی ریلی نکالی۔
ایف آئی آر کے مطابق انعم صنعم چوک میں دونوں جوانب کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے تھے اور فائرنگ بھی کی تھی۔