پاکستان نے منہدم بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تقدیس کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کی پسماندگی بڑھانے کی کوشش قرار دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر اور تقدیس کی مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کو 6 دسمبر 1992 کو انتہا پسند گروہ نے شہید کیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ نے مزید کہا کہ بھارتی اعلیٰ عدلیہ نے اس گھناؤنے کام میں ملوث جرائم پیشہ افراد کو بری کرتے ہوئے وہاں مندر کی تعمیر کی اجازت بھی دے دی تھی۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی، معاشی و سماجی طور پر مسلمانوں کی پسماندگی بڑھانے کی کوشش کا حصہ ہے۔