اسلام آباد کی تین جامعات سکیورٹی خدشات پر غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئیں۔
وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر متعدد نجی تعلیمی اداروں کو پیر کی صبح سے غیر معینہ مدت تک بندکر دیا گیا۔
سکیورٹی الرٹ حساس اداروں کی جانب سے جاری کیےگئے ہیں، بند کی گئی جامعات میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، ائیر یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی شامل ہے۔
مختلف نجی اسکول اورکالج غیر معینہ مدت کے لیے بندکیے جانےکے علاوہ اسلام آباد اور اس کے نواح میں جامع سرچ آپریشن بھی کیےگئے، بم ڈسپوزل، اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے یونیورسٹیوں اور کالجوں کا دورہ بھی کیا۔
دوسری جانب سرکاری تعلیمی ادارے بندکرنے سے متعلق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر پائی۔
ترجمان وزارت تعلیم کے مطابق تا حال ایجوکیشن منسٹری کو ایسا کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا جس کی بناء پر اسکول بند کیے جائیں، اسلام آبادکے سرکاری تعلیمی ادارے بدرستور کھلے رہیں گے۔