امریکا کی ریاست الی نوائے میں فائرنگ کرکے 7 افراد کو ہلاک کردیا گیا، ملزم کو تاحال تلاش نہیں کیا جاسکا۔
شکاگو میں دو مقامات پر گھروں میں فائرنگ کے واقعات ہوئے، جو مضافاتی علاقے میں پیش آئے۔
ان واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ شخص کا نام رومیو نینس بتایا گیا ہے، جس کی عمر 23 برس ہے۔