نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کا آزادانہ اور پُرامن انعقاد یقینی بنانا قومی ذمے داری ہے۔
یہ بات نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتِ حال پر منعقدہ اجلاس میں کہی ہے۔
اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق محسن نقوی نے عام انتخابات کا پُرامن انعقاد یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔
اجلاس میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی کے سیف سٹی پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران قربان لائنز میں پولیس اہل کاروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس اپارٹمنٹس کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو سراہا۔