سری لنکا نے آن لائن مواد کنٹرول کرنے کا قانون منظور کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی پارلیمنٹ نے اکثریتی ووٹوں سے آن لائن مواد کنٹرول کا بل منظور کر لیا، بل میں آن لائن غیرقانونی مواد پوسٹ کرنے والے کو جیل کی سزا تجویز کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ آن لائن مواد کی جانچ کے لیے پانچ رکنی کمیشن بھی بنایا گیا ہے۔
سری لنکن حکومت کا کہنا ہے کہ قانون سائبرکرائم، بچوں سے زیادتیوں اور آن لائن فراڈ روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
تاہم دوسری جانب اپوزیشن اور سماجی تنظیموں نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر پابندی قرار دیا ہے