وزارت داخلہ نے دوران انتخابات فوج، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج، سول آرمڈ فورسز کو بطور کوئیک رسپانس فورس سیکیورٹی کیلئے تعینات کیا جائے گا۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تعیناتی 5 سے 12 فروری 2024 تک کیلئے ہوگی۔
دوسری جانب ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے 75فیصد کام مکمل کر لیا اور اب الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) پر کام جاری ہے۔
عام انتخابات 2024 الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ اسکیم تیار کر لی، الیکشن کمیشن کا 75 فیصد کام مکمل کر لیا گیا، ملک بھر میں 92ہزار 353 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے۔
پنجاب میں6 ہزار 40، خیبر پختونخوا میں 4726، سندھ 7802 اور بلوچستان میں 2038 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے دوران پنجاب میں 52 ہزار 412 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے جن میں سے 30 ہزار 755نارمل، 15ہزار 617 حساس، 6 ہزار 40 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔