پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو پیپلز پارٹی کو ووٹ ڈالنے کا مشورہ دے دیا۔
گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے شیر کے شکار کےلیے ن لیگی کارکنوں کا ہی ساتھ مانگ لیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اصل جمہوریت چاہیے تو تیر پر مہر لگانی ہوگی، آج کا شیر لوگوں کا خون چوستا ہے، وہ جو کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی سے اُن کا مقابلہ نہیں ہے، وہ آج کل پیپلز پارٹی، پیپلز پارٹی ہی بول رہے ہیں۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ کوئی تو وجہ ہے کہ شیر شکار کیلئے نہیں نکل رہا، شیر تو کہہ رہا ہے کہ کوئی اور اُن کیلئے شکار کرے تو بادشاہ سلامت بن کر وہ باہر آجائیں گے۔
بلاول نے الیکشن میں کامیابی کی صورت میں اپنا پہلا حکم بھی بتا دیا، انہوں نے تمام سیاسی کارکنوں کو رہا کرنے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔