حکومت نے 11 ممالک کے ساتھ دہشتگردی اور سنگین وارداتوں کے ملزمان کےخلاف قانونی معاونت کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے11ممالک کے ساتھ باہمی بنیادوں پر معاونت دینے اور لینے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو بدنام کرنے میں ملوث بیرون ملک مقیم افراد کے خلاف بھی اسی بنیاد پر کارروائی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق امریکا، برطانیہ اور روس کو مطلوب پاکستانی ملزمان کے خلاف قانونی تعاون کی منظوری بھی دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پولینڈ، میکسیکو اور ترکی کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کے خلاف قانونی تعاون کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشتگردوں کو فنڈنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف افغانستان سے قانونی تعاون لینے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے دہشتگردوں کو فنڈنگ کے ملزمان کے خلاف بھی قانونی تعاون لینے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق برطانیہ سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی تعاون لینے کی منظوری دی گئی۔ ان ممالک سے معاہدہ نہ ہونے کے باعث باہمی بنیادوں پر قانونی تعاون لینے اور دینے کا فیصلہ کیا گیا۔