محکمہ صحت پنجاب نے 4 کمپنیوں کے 9 سیرپ کے استعمال پرپابندی لگادی۔
ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے تمام 9 سیرپ کو غیر معیاری قرار دے دیا اور ان سیرپ کی تیاری میں غیر معیاری ایتھینول کا استعمال پایا گیا۔
یہ سیرپ الرجی، گلا، کھانسی، خارش، الٹی، متلی اور ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے تھے۔
محکمہ صحت نے پنجاب بھر کے ڈرگ انسپکٹرز کو ان سیرپ کو قبضے میں لینے کی ہدایت کردی ہے۔