کراچی کی مقامی عدالت نے 17 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ کیس میں 2 ملزمان کو تاحیات قید کی سزا سنادی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کراچی غربی میں 17 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے لڑکی سے گینگ ریپ کا جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
دوران سماعت پراسیکیوشن نے کہا کہ ایک ملزم کی عمر 21 سال اور دوسرے کی عمر 23 سال ہے، جنہوں نے 11 ستمبر 2022ء کو لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔
ملزمان کے خلاف گینگ ریپ کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں موچکو تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔