لاہور کی عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دے دیا۔
اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج تنویر احمد شیخ نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینےکا حکم نامہ جاری کیا۔
عدالت نے مونس الہیٰ کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔
عدالت نے حکم دیا ہےکہ ایف آئی اے انٹرپول سے رابطہ کرکے مونس الہیٰ کی گرفتاری کے لیے اقدمات کر سکتی ہے۔
عدالت کا کہنا ہےکہ ملزم نے جان بوجھ کر خود کو روپوش کر رکھا ہے، ایف آئی اے ملزم کی گرفتاری کے لیے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے۔