خیبرپختونخوا میں 2 حلقوں کے الیکشن امیدوار کے قتل کی وجہ سے ملتوی ہوگئے۔
باجوڑ میں آزاد امیدوار ریحان زیب خان کے قتل کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن ملتوی کردیا گیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن باجوڑ کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 22 پر الیکشن ملتوی کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن باجوڑ کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد این اے 8 اور پی کے 22 پر الیکشن ملتوی کیا گیا۔
ریحان زیب کے قتل کے بعد ریٹرننگ افسر باجوڑ نے این اے 8 اور پی کے 22 پر الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
پی کے 91 کوہاٹ میں امیدوار کے انتقال کی وجہ سے الیکشن ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 91 کوہاٹ کے امیدوار عصمت اللّٰہ خٹک 30 جنوری کو فوت ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ باجوڑ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 22 پر الیکشن لڑنے والے امیدوار ریحان زیب خان کو قتل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار ریحان زیب خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا، وہ الیکشن مہم کے سلسلےمیں صدیق آباد پھاٹک پر موجود تھے۔