خیبر پختونخوا میں رواں سال جنوری میں دہشت گردوں اور بھتہ خوروں کے خلاف 219 آپریشن کیے گئے۔
پشاور سے سی ٹی ڈی دستاویز کے مطابق آپریشنز کے دوران 44 دہشت گردوں کو گرفتار اور 25 کو ہلاک کیا گیا اور دہشت گردی کے واقعات میں 94 کیس رجسٹر ہوئے۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ ماہ دہشت گردی کے 44، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے 3، 3 کیس رجسٹر ہوئے۔
اغواء برائے تاوان کے دو جبکہ ٹیرر فنانسنگ کے ایک کیس میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔ سی ٹی ڈی نے درج مقدمات میں نامزد 44 افراد کو ٹریس کیا۔
دستاویز کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 71 کلو گرام بارودی مواد تحویل میں لیا گیا۔
دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا میں 12 دستی بم، 109 بندوقیں اور پستولیں برآمد کی گئیں۔