الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سیاسی اشتہارات، بیانات اور متن چلانے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو کارروائی کی ہدایت کردی۔
ای سی پی نے ہدایت کی کہ پیمرا انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد بھی سیاسی اشتہارات چلانے والے تمام چینلز کا محاسبہ کرے۔
ای سی پی نے ہدایت کی کہ پیمرا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق برائے قومی میڈیا کی پابندی یقینی بنائے۔
ای سی پی کی ہدایت میں کہا گیا کہ 6 فروری کی رات 12بجے کے بعد الیکشن مہم، اشتہارات اور دیگر تحریری مواد کی تشہیر پر پابندی ہے۔