وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 فروری کو تمام سرکاری اسپتالوں کے عملے کی مکمل حاضری کی ہدایت کردی گئی۔
اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں کے حوالے سے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نگراں وزیر صحت نے کل تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز مکمل فعال رکھنے کی ہدایت ہے، اس لیے تمام اسپتالوں میں ڈاکٹروں، پیرا میڈکس اور دیگر عملے کی مکمل حاضری یقینی بنائی جائے۔