پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رابطوں کے بعد ارکان سے استعفے اور حلف نامے مانگ لیے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 20 سے زائد ارکان سے رابطے کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان رابطوں کے بعد پی ٹی آئی رہنما گوہرخان نے بذریعہ عمیر نیازی ارکان سے استعفے اور حلف نامے مانگ لیے۔
ذرائع نے بتایاکہ استعفے اور حلف نامے لینے کا مقصد آزاد ارکان کو وفاداریاں بدلنے سے روکنا ہے۔
دوسری جانب لاہور سے نومنتخب ایم این اے اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری لاہور وسیم قادر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد مرکز میں حکومت بنانے کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے اور آزاد امیدوار اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔