دفترِ خارجہ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات پر غیر ملکی حکومتوں کے بیانات پر ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
دفترِ خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل اندرونی و خود مختاری کا معاملہ ہے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے اپنا آئینی فرض سنجیدگی سے ادا کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی مبصرین کو بھی دعوت دی گئی تھی، پاکستانیوں کوملک کےسیاسی عمل پر بات کا حق حاصل ہے، اس پرہم تبصرہ نہیں کریں گے