پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے آزاد حیثیت سے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لینےکا فیصلہ کرلیا۔
علی امین گنڈاپور نےسنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے تصدیق کی کہ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں۔
انہوں نے بتایاکہ علی امین گنڈ اپور اس وقت آزاد امیدوار ہیں اور وزیراعلیٰ کا انتخاب بغیرکسی پارٹی اور آزاد حیثیت سے لڑیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈاپور نے انٹرا پارٹی الیکشن میں صوبائی صدارت کیلئے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں اور سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کےبعد وہ انٹراپارٹی الیکشن نہیں لڑسکتے۔