فیصل آباد میں 11سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر زخم کے 18 نشانات پائے گئے اور بچی کی موت نیورو جینک شاک کی وجہ سے ہوئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچی کو 2 سے 3 روز پہلے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ گھریلو ملازمہ عائشہ کی تین روز قبل ہلاکت ہوئی تھی اور پولیس نے دو خواتین سمیت تین مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے نعمت کالونی میں پیش آیا تھا