الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کے لیے پریزائیڈنگ افسران مقرر کردیے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے لیے الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی پریزائیڈنگ افسر ہوں گے۔
سندھ اسمبلی کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ پریزائیڈنگ افسر ہوں گے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پریزائیڈنگ افسر مقرر کیےگئے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی کے لیے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ پریزائیڈنگ افسر مقرر کیےگئے ہیں۔
پریزائیڈنگ افسران صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کریں گے اور صدارتی الیکشن کے لیے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کے عمل کی نگرانی کریں گے۔