پشاور کے علاقہ بورڈ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمی شخص کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کی میڈیا سے گفتگو:
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، بم ڈسپوزل یونٹ رپورٹ کےمطابق دھماکا خودکش نہیں تھا،بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا ہوا۔کاشف آفتاب کا بتانا ہے کہ بارودی مواد منتقل کرنے والے2 دہشتگرد ہلاک اورایک زخمی ہوا۔
دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار :
پولیس کے مطابق دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ واقعہ میں کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا،ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشتگرد ہیں ج کی شناخت ہوچکی ہے۔
ہلاک اور زخمی دہشتگرد کا تعلق پشاور سے ہے جو کہ سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے،دہشتگردوں سے موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بورڈ بازار دھماکے کی مذمت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے انسپیکٹر جنرل پولیس سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی۔