ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو درج شکایت کی انکوائری کیلئے 18 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر سرکل اسلام آباد کی جانب سے شیر افضل مروت کو بیرسٹر عقیل ملک کی شکایت پر انکوائری کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے ٹوئٹر ہینڈل سے 9 مارچ کو ایک ٹویٹ کیا گیا جس کی انکوائری کیلئے 18 مارچ کو صبح 10 بجے شواہد کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں۔