بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 50 سے کامیاب امیدوار زمرک خان کا نوٹیفکیشن روک دیا۔
الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی50 کے 6 پولنگ اسٹیشنزپر دوبارہ پولنگ کرانےکاحکم دیا ہے۔
حلقے کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 19 مارچ کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ پولنگ تک اے این پی کے امیدوار زمرک خان کی جیت کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا۔