اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 411 قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی کمی کردی گئی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق صدر مملکت نے 23 مارچ کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ کے مطابق 6 قیدیوں کو سزا میں کمی کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے بھی قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اڈیالہ جیل میں 52 قیدیوں کی سزائیں کم کی گئیں۔ جیل انتظامیہ کے مطابق سزاؤں میں کمی کا فیصلہ رمضان المبارک اور عید الفطر کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔