وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی ریاست سے بڑے نہیں ہوسکتے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں نفرت کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا مقابلہ کوئی ایک لیڈر ، جماعت یا ادارہ تنہا نہیں کرسکتا، مسائل سے نمٹنے کے لیے ہمیں قومی اتحاد یکجہتی کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام، امن اور پالیسی کے تسلسل کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک کی بدنامی کےلیے کوئی کسر نہیں چھوڑی، بانی پی ٹی آئی پاکستان کی ریاست سے بڑا نہیں ہو سکتا۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ 10 کروڑ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی ریاست پر قربان کیے جا سکتے ہیں۔