تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف مقدمے کی درخواست جمع کروادی۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نائب صدر پی ٹی آئی کراچی تہماس علی نے درخواست سرسید تھانے میں جمع کروائی۔
درخواست کے متن میں کہا گیا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے ایک پروگرام میں بانی پی ٹی آئی کو مارنے کی دھمکی دی، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے درخواست وصول نہیں کی، معاملہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اپنے وکلاء کے ہمراہ رات گئے تھانے پہنچے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درخواست پڑھی تو معلوم ہوا معاملہ ہمارا دائرہ کار نہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے۔