کراچی میں چوروں کے راج سرجانی ٹاؤن میں موبائل فون چھیننے میں مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) غربی حفیظ الرحمان بگٹی کے مطابق نوجوان زوہیب افطار کیلئے ماموں کےگھر آیا ہوا تھا، موٹرسائیکل سوار ملزمان نے زوہیب سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایاکہ مزاحمت پرملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ایک گولی زوہیب کے سینے پر لگی، اسے زخمی حالت میں اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ واقعے کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کاخول ملاہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سرجانی میں نوجوان کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے ایس ایچ اوسرجانی کو فوری معطل کرنیکےاحکامات جاری کردیے اور ایس ایس پی ویسٹ سے ایس ایچ او کا سابقہ اور حالیہ ریکارڈ طلب کرلیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں دوسرا نوجوان ڈاکوؤں کا نشانہ بنا ہے۔ گزشتہ روز نارتھ کراچی کی بلال کالونی میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر نوجوان کی جان لے لی تھی