وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات پولیس اہلکاروں نے ہوا میں اڑادیے۔
شہریوں کو پتنگ بازی سے روکنے کے بجائے پنجاب پولیس اہلکار خود ہی پتنگ اڑانے لگے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں پنجاب پولیس کی وردی پہنے اہلکاروں کو پتنگ اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔