جنرل عاصم منیر کی جانب سے کاکول کیمپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیے جانے والے افطار ڈنر کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔
آرمی چیف کی جانب سے کاکول کیمپ میں شریک کرکٹرزکو 7 اپریل کو افطار ڈنر پر مدعو کیا گیا تھا۔
تاہم شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے اور قومی کرکٹرز کو اب 8 اپریل کو افطار پر مدعو کیا گیا ہے۔
آرمی چیف کے ساتھ ساتھ افطار ڈنر پر افواجِ پاکستان کے اعلیٰ افسران بھی شرکت کریں گے، اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی بھی افطار ڈنر میں شریک ہوں گے ۔