پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور صوبائی وزراء کو کور کمانڈر ہیڈکوارٹر میں افطاری پر مدعو کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افطاری کے بعد صوبے میں امن و امان پر حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی، خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ملاقات، افطاری اور بریفنگ پر مکمل اعتماد میں لیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، انہیں پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت حاصل تھی۔