صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا بیانیہ پولیس کے جوانوں کا مورال ڈاؤن کرنے کی کوشش ہے، بغیر کسی تعمیری رائے کے تنقید مجموعی سلامتی، استحکام کےلیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کو بے امنی نگران حکومت سے ورثے میں ملی ہے، فورسز کو متنازع بنانے سے امن سبو تاژ کرنے والوں کو فائدہ ہوا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو قانون کی حکمرانی کو کمزور کرنے سے گریز کرنا چاہیے، عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، امن و امان کےلیے تمام اسٹیک ہولڈرز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں۔