بلوچستان کابینہ عید الفطر کے فوری بعد تشکیل پائے گی، اس حوالے سے فارمولے پر اتحادیوں نے اتفاق کرلیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ صوبائی کابینہ تشکیل پانے پر عید کے بعد پہلے دفتری روز ہی حلف برداری ہوگی۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے مزید کہا کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کے فارمولے پر اتحادیوں میں اتفاق رائے ہے، کابینہ عیدالفطر کے فوری بعد تشکیل پائے گی۔
شاہد رند نے یہ بھی کہا کہ صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب چند روز قبل طے پائی تھی تاہم وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو بھائی کے طبی چیک اپ کےلیے ہنگامی طور پر بیرون ملک جانا پڑا